• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹ: سری لنکا کی بھارت پر سات سال بعد فتح

کولمبو (جنگ نیوز) آل راؤنڈر نیلکشیکا سلوا کی 33 گیندوں پر 56 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا نے ویمنز ٹرائی سیریز میں بھارت کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ سات سال بعد سری لنکن خواتین کی بھارت کے خلاف پہلی فتح ہے ۔ بھارت نے 275 رنز بنائے۔ سری لنکا نے ہدف پانچ گیندیں قبل مکمل کیا ۔ چماری آتھاپتھو 23 ، انوشکا سنجیوانی 23 اور سوگندیکا کماری 19 کے ساتھ نمایاں رہیں۔ چماری اور سوگندیکا نے تین، تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔
اسپورٹس سے مزید