• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ فتوحات پھر مسلسل تین ناکامیاں، اسلام آباد کو ٹریک پر آنے کے لیے فتح کے فارمولا کی تلاش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میں ابتدائی پانچ میچز میں ناقابل شکست رہنےکے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ جیت کے ٹریک سے اترگئی۔ وہ مسلسل تین میچز ہارکر فتح کا فارمولا ڈھونڈنے رہی ہے۔ کوئٹہ کے خلاف آخری اوور میں تین اور مجموعی طور پر پانچ کیچ ڈراپ کرنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ جیتا ہوا میچ دو وکٹ سے ہارگئی ۔ اسلام آباد کے بولنگ کوچ ای ین بٹلر نے کہ ہم نے بہت کیچز چھوڑے ہیں، اب اگلے میچ جیتنے ہوں گے۔ ڈراپ کیچز کی وجہ سے ہم بہت پیچھے چلے گئے ، ٹیم میں کچھ انجریز بھی ہیں جس کی وجہ سے تبدیلیاں کرنا پڑیں۔ لاہور میں ہونے والے میچز میں بیٹنگ بھی اچھی نہیں کی ۔ دریں اثنا اسلام آباد کیخلاف 41گیندوں پر64ناٹ آئوٹ رنز بناکر اپنی ٹیم کی کشتی کو کنارے لگانے اور پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے حسن نواز نے کہا ہے کہ میں اس اننگز کو خاص قرار دوں گا ، کیچ ڈراپ ہونا کھیل کا حصہ ہے، کبھی میرا اچھا کیچ بھی ہو جاتا ہے، یقین نہیں تھا کہ جیت جائیں گے لیکن کوشش یہی تھی کہ آخر تک جانا ہے۔ والدہ میرے لیے دعا کرتی رہتی ہیں ، ہمیں پیغام دیا گیا تھا کہ آخری اوور تک جانا ہے، آخری اوور ایمرجنگ پلیئر کو ملے گا اور اگر بیس رنز بھی ہوں گے تو ہم کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں اوپننگ کرتا ہوں ،فرنچائز کرکٹ میں مڈل آرڈر میں ایڈجسٹ ہونا پڑا ہے ، بیٹنگ میں چاہے کوئی نمبر بھی ہو بس کوشش یہی ہوتی ہے کہ ٹیم کے لئے کھیلنا ہے ، جہاں بھی بیٹنگ ملے میں مثبت ہو کر کھیلتا ہوں ، انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری کر چکا ہوں ۔ انٹرنیشنل میں اوپنر ہی کھیلنا چاہوں گا۔

اسپورٹس سے مزید