لااہور(خبرنگار)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تعلیم اور امن کے فروغ کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مل کر خطے میں تعلیم، ترقی اور امن کے لیے کام کرے۔ بھارت پاکستان کو غزہ سمجھنے کی غلطی نہ کرے، ہم اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ بھارت 1965، 1971 اور کارگل جیسے معرکوں میں ہمیں آزما چکا ہے۔