• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریانہ سٹورز، سویٹ یونٹس اور ریسٹورنٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور خانیوال میں کریانہ سٹورز، سویٹس یونٹس اور ریسٹورنٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے،20کلو ملاوٹی مصالحہ جات،15کلو ناقص آئل اور15لٹر ایکسپائری مشروبات تلف کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق گول باغ چوک، مظفرگڑھ روڈ، ہیڈ محمد والا پر واقع 3 ریسٹورنٹس کو کھانوں میں ملاوٹی مصالحہ جات استعمال کرنے، فریزر میں باسی خوراک کی سٹوریج ہونے، ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر مجموعی طور پر1لاکھ15ہزار روپے کے جرمانے، پانی کی تجزیہ رپورٹ موجود نہ ہونے، تیار خوراک کو زمین پر سٹور کرنے پر پاپڑ فیکٹری کو 40ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ کارروائی کڈنی سینٹر کے قریب کی گئی۔شاہ دکن عالم ملتان میں بیکری کو فلٹر کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے، پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار پر30 ہزار روپے ، جنڈالی بنگلہ، ٹاؤن ہال کبیر والا اور جہانیاں میں 4کریانہ سٹورز کو ایکسپائری مشروبات اور مصالحہ جات فروخت کرنے پر مجموعی طور پر78ہزار روپے کے، میاں چنوں میں 2 بیکریوں کو فریزر میں گندگی پائے جانے، تیار خوراک پر کوئی لیبلنگ نہ ہونے، خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر43ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔ کارروائیاں منی انڈسٹریل اسٹیٹ میاں چنوں میں کی گئیں۔
ملتان سے مزید