• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس پر فائرنگ اور خاتون کے قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، پولیس پر فائرنگ اور خاتون کے قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ شمس پولیس نے پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تھانہ ڈی ایچ اے پولیس نے طالبعلم پر حملے اوراسے زخمی کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ صدر شجا ع آباد پولیس نے خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ ڈی ایچ اے پولیس نے 10سالہ بچہ پر تشدد کرنے کے الزام میں قاری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، تھانہ جلیل آباد پولیس نے ملزم وارث سے 20لیٹر شراب ،مظفر آباد پولیس نے ملزم اچھو سے 10لیٹرشراب، ملزم نعمان علی سے 15لیٹرشراب، شاہ شمس پولیس نے ملزم فیاض سے 20لیٹر شراب، ملزم کامران سے 300گرام ہیروئن، ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم جان سے 10 لیٹر شراب، بستی ملوک پولیس نے ملزم ریاض سے 560 گرام چرس ،دہلی گیٹ پولیس نے ملزم عامر سے 25 لیٹر شراب اور کپ پولیس نے ملزم آصف سے 1100 گرام آئس برآمد کرلی ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے زیادتی کے الزام میں تین ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،سود خوری کے الزام میں پولیس نے دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ تھانہ ممتاز آباد پولیس نے اشتہاری کو فرار کرانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید