ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا اجلاس ضلعی صدر جعفر علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملتان کے صدر خالد محمود قریشی سمیت کفایت حسین، شیخ پرویز اختر، حاکم قریشی، ملک مزمل کھاکھی، رانا ارشاد، خواجہ مدثر، ندیم قریشی اورزین علی نے شرکت کی،اجلاس میں ملتان میں پی ایچ اے کے ٹھیکیداروں کی جانب سے دکانداروں سے پبلسٹی ٹیکس کے نام پر وصولیوں کے معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد محمود قریشی نے کہا کہ پی ایچ اے کے بعض افسران اور ٹھیکیدار تاجروں کو دکانوں پر لگے تعارفی بورڈز کو پبلسٹی ٹیکس کے زمرے میں ڈال کر بھاری رقوم کے نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں جسے تاجر کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔