ملتان ( سٹاف رپورٹر) بیرون ملک جانے والی خاتون سے اے ایس ایف نے غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک جانیوالے افراد کی جانچ پڑتال میں مصروف تھی کہ ایک خاتون کے سفری بیگ کی تلاشی کے دوران غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی، خاتون کی شناخت مدیحہ خاکوانی سے ہوئی جو ملتان کے علاقے محلہ کری افغان کی رہائشی تھی،خاتون سے برآمد ہونے والی کرنسی میں 7ہزار یو ایس ڈی، 60ہزار ترکشلیرا اور ایک لاکھ پاکستانی روپےشامل تھی‘ اے ایس ایف نے خاتون کو کسٹم حکام کے حوالے کردیا اور کسٹم حکام نے خاتون کو پانچ ہزار یو ایس ڈی لیکر جانے کی اجازت دے دی۔