ملتان( سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر مختلف واقعات کے دوران 3 افراد کو گرفتار کرلیا،سرکل آفس منتقل، تفصیل کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز FZ-339دبئی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت محمد بلال سے ہوئی جو بہاولپور کا رہائشی تھا جب کہ شارجہ سے آنے والی فلائٹ نمبریG9-558 لتان ایئر پورٹ پہنچی تو ایف آئی اے نے دو افراد محمد حسین اور اجوائن رحمان کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کو بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہوئے تھے جن کو ملتان ایئر پورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا اور سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ۔