• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 39مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے میں شعبان، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں عبدالرئوفاور احمد علی سے نامعلوم مسلح ملزمانموبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں وسیم کا موبائل فون چھن گیا، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے میں عبدالحمید سے ڈاکوئوں نے85ہزار روپے لوٹ لیے، تھانہ قطب پور کے علاقے میں مزمل علی سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان موبائل فون لے گئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں شفقت علی سے ڈاکووں نے موٹر سائیکل چھین لی جب کہ تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں محمد آصف اور محمد مبشر کی نقدی و موبائل فونز، شاہ رکن عالم کے علاقے میں شہزاد کی موٹرسائیکل، سیتل ماڑی کے علاقے میں مزمل اقبال اور حرا احمد کے موبائل فونز، عثمان علی کی بیٹری، لوہاری گیٹ کے علاقے میں خواجہ سبطین کی موٹرسائیکل، زین نیاز کا موبائل فون،مخدوم رشید کے علاقے میں ناصر محمود کا انورٹر، بستی ملوک کے علاقے میں سجاد کا موبائل فون، عامر شہزاد کی موٹرسائیکل، اکرام کی بیٹری وغیرہ، صدر شجاع آباد کے علاقے میں انتظار احمد کے درخت،سلیم کا سولر پمپ وغیرہ، سٹی جلالپور کے علاقے میں آمنہ بی بی کی بھیڑیں، گلگشت کے علاقے میں شاہینہ کی چاندی، بی زیڈ کے علاقے میں خرم کا موبائل فون، سبطین کا سونا، کوتوالی کے علاقے میں احسن کا سامان، ڈی ایچ اے کے علاقے میں سعود کی رقم، قادر پورراں کے علاقے میں شریفاں بی بی کا موبائل فون، کینٹ کے علاقے میں حیدر سلطان، جلیل آباد کے علاقے میں اکرام کے موبائل فون،مظفر آباد کے علاقے میں عادل کی موٹر سائیکل، زبیر کاسونا وغیرہ، قطب پور کے علاقے میں ریاض حسین کی بکریاں، شہناز کا پمپ،نسیم مائی کے طلائی زیورات، شاہ شمس کے علاقے میں محسن کا سامان اور ممتاز آباد کے علاقے میں عدنان باقر کا موبائل فون چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید