ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کاکبیر والا( خانیوال) میں بڑا ایکشن، جعلی فروٹ ڈرنکس تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا، تفصیلات کے مطابق کبیروالا کے علاقے عید گاہ 12 میل کے قریب جوس پروڈکشن یونٹ پر کارروائی کی گئی جہاں بغیر پھلوں کے جوس کو فروٹ ڈرنک ظاہر کرکے فروخت کیا جا رہا تھا،کارروائی کے دوران مشہور برانڈ سے مشابہہ جعلی فروٹ ڈرنکس تیار کرنے کا انکشاف ہوا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 150 لیٹر تیار مشروبات ضبط کر لیاگیااور یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی،ترجمان کے مطابق ملزم محمد رمضان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی جب کہ اسے موقع سے گرفتار بھی کر لیا گیا۔