• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتوں میں سائلین کی بائیومیٹرک تصدیق کیخلاف وکلا کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان( سٹاف رپورٹر) پنجاب کی عدالتوں میں سائلین کی بائیومیٹرک ویری فکیشن کے خلاف وکلانے سیشن جج ملتان کی عدالت کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاج کی قیادت ہائی کورٹ بار ملتان کے سابق صدور سید ریاض الحسن گیلانی اور سید اطہر حسن بخاری نے کی‘ مظاہرے میں ملتان بار کے وکلا کی بڑی تعداد نےشرکت کیاور بائیومیٹرک تصدیق کے عمل کے خلاف نعرے بازی کی،وکلاکا کہنا تھا کہ عدالتوں میں سائلین کے لیے بائیومیٹرک ویری فکیشن کا نظام غیر ضروری مشکلات پیدا کر رہا ہے اور انصاف کے حصول کے عمل کو سست بنا رہا ہے، سید ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بائیومیٹرک ویری فکیشن کے نظام سے سائلین اور وکلا کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس لئے اسے فوری طور پر ختم کیا جائے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس اقدام کو واپس نہ لیا گیا تو وکلا اپنی احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دیں گے، اس موقع پر سید اطہر حسین بخاری ایڈووکیٹ، ناظم خان ایڈووکیٹ، سید ذاکر حسین نقوی ایڈووکیٹ، سید اقبال مہدی زیدی ایڈووکیٹ، رانا معراج خالد ایڈووکیٹ، ملک محبوب علی سندیلہ ایڈووکیٹ، خالد بلوچ ایڈووکیٹ، ظفر اللہ وڑائچ ایڈووکیٹ، سید سلیم نقوی ایڈووکیٹ، محمد کامران ایڈووکیٹ، ملک شاہد ایڈووکیٹ، غلام نبی ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید