ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن (پی ایم ڈبلیو ایف)نے پاکستان سپورٹس بورڈ(پی ایس بی) کے 36ویں بورڈ اجلاس کو پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے اس میں کیے گئے فیصلوں پر شدید تحفظات اور سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے،صدر پی ایم ڈبلیو ایف نواب فرقان خاننے کہا کہ پاکستان پیڈل فیڈریشن کامبینہ طور پر عبوری الحاق شفافیت، میرٹ اور نیشنل سپورٹس پالیسی کی کھلی خلاف ورزی معلوم ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ایس بی کے آئین کے رول 20 میں الحاق کے لیے مکمل فریم ورک موجود ہےاور اس سے انحراف نہ صرف ادارے کی ساکھ کو متاثر کرتا ہے بلکہ دیگر کھیلوں کی فیڈریشنز میں بے یقینی اور بداعتمادی کو بھی جنم دیتا ہے،اگر ناانصافی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو فیڈریشن اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام قانونی اور آئینی راستے اختیار کرے گی۔