ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے مارچ 2025 میں داخل طلبہ کی فیس کی مکمل ادائیگی نہیں ہوسکی، بتایا گیاہے کہ مارچ 2025 میں 7 لاکھ سے زائد طلبہکے داخلے ہوئے تھے، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک سال بعد طلبہکو فیس مکمل ادا نہ ہو سکی جس کے باعث گزشتہ سال داخل طلبہ کی فیس اور بقایا جات نہ ملنے سے پارٹنر سکول مالی بحران کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق ماہانہ فیس کی ادائیگی میں بھی 2، 2 ماہ کی تاخیر ہے جس کی وجہ سے اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ عید پر بھی اساتذہ کو تنخواہیں نہیں مل سکیں، مالی و انتظامی بدحالی کے باعث متاثرہ سکولوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے۔