ملتان (سٹاف رپورٹر ) اخبار فروش یونین ملتان کے جنرل سیکرٹری نوید خان ڈمرہ نے کہا ہے کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی سے اخبار فروش طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اخبار فروشوں کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج دیا جائے تاکہ یہ طبقہ اپنی روزمرہ ضروریات پوری کر سکے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر مہنگائی کی موجودہ لہر پر قابو نہ پایا گیا تو نہ صرف عوام بلکہ صحافت اور اخبار فروشی کا شعبہ بھی شدید بحران کا شکار ہو جائے گا۔