ملتان (سٹاف رپورٹر ) جمعیت علمائےاسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈووکیٹ، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ، سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید اور سٹی امیر قاری یاسین سمیت دیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ پٹرولیم قیمتوںمیں اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 60 فیصد اضافہ کر دیا اوررہی سہی کسر ایل پی جی مافیا نے پانچ سو روپے فی کلو قیمت مقرر کر کے پوری کر دی،لیکن انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے، مہنگائی میں دو سو فی صد اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام شدید پریشانی سے دوچار ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہاس حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔