• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستوں کا فیصلہ، 11 ججز نے نظرثانی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی، 2 کی مخالفت

اسلام آباد (رپورٹ، رانا مسعود حسین) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے اکثریتی فیصلہ کے ذریعے مخصوص نشستوں سے متعلق مقدمہ کے فیصلے کیخلاف دائر کی گئی نظرثانی کی درخواستوں کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے، تاہم جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے نظر ثانی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیدیا باقی 11ججو ں نے اکثریت فیصلے کے ذریعے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آج تک ملتوی کردی۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیے بغیر نظر ثانی کی درخواست کیسے فائل کر سکتے ہیں؟ جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیئے کہ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست بھی موجود ہے، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کیا ایک پارٹی کی غلطی کی سزا ساری قوم کو دیں؟ کیا سپریم کورٹ کے نوٹس میں ایک چیز آئی تو اسے جانے دیتے؟۔

اہم خبریں سے مزید