• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اقتدار، پاکستان کی درآمدات، امریکا کیلئے سالانہ برآمدات بڑھ گئیں

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )ڈونلڈٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعدپاکستان کی درآمدات اورامریکہ کے لیےسالانہ بنیادوں پربرآمدات بڑھ گئیں-حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال مارچ میں امریکہ سے درآمدات میں ایک سو دس فیصد اور فروری میں سالانہ بنیادوں پر پیچھتر فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران امریکہ سے درآمدات اٹھائیس فیصد بڑھیں اور اسی دوران امریکہ کے لیے پاکستانی برآمدات میں بارہ فیصد کا اضافہ ہوا۔حکومتی ذرائع کےمطابق مارچ 2025میں سالانہ بنیادوں پرامریکہ سے درآمدات 110 فیصد اضافے کے ساتھ18کروڑ 30لاکھ ڈالرز رہیں اورگذشتہ سال مارچ میں امریکہ سے درآمدات8کروڑ70لاکھ ڈالرز تھیں۔
اہم خبریں سے مزید