اسلام آباد ( طاہر خلیل ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گذشتہ روز قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک قطر تعلقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے، پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیرداخلہ نے قطر ی وزیر اعظم کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے ٹھوس اور اصولی موقف اور خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کے جامع اقدامات سے آگا ہ کیا ، انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن چاہتے ہیں لیکن جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے۔