• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی و پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج، سڑک بند، ٹریفک جام

کراچی( اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر ہونے والے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا، بلدیہ ٹاؤن، بنارس کالونی، سر شاہ سلیمان روڈ اور لانڈھی نمبر ایک کے مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا، مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بند کردی۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں علاقہ مکینوں نے ٹائر جلا کر پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاج کے باعث حب ریور روڈ و نادرن بائی پاس آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گئے جسکے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو مواچھ گوٹھ موڑ سے 24 مارکیٹ کی طرف ،بلدیہ چوکی لیبر اسکوائر ہنڈا کٹ سے غنی چورنگی کی طرف اور سورتی قبرستان سے حب ریور روڈ کی طرف بھیجا گیا ۔سر شاہ سلیمان روڈ قباء مسجد کے قریب مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا جس کے باعث سر شاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر جانب لیاقت آباد ٹریفک کے لیے بند ہو گیا اور ٹریفک جام ہو گیا۔اس دوران ٹریفک کو حسن اسکوائر برج سے یونیورسٹی روڈ نیپا کی طرف بھیجا گیا۔ بنارس کے قریب علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا جس کے باعث بنارس برج اترائی میٹرو سینما کے سامنے جانب اورنگی نمبر پانچ آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کیلئے بند ہو گئے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو اورنگی ٹاؤن پونے پانچ سے قطر اسپتال کی طرف اور عبداللہ کالج سے کٹی پہاڑی اور بنارس چوک سے قصبہ موڑ کی طرف بھیجا گیا۔
اہم خبریں سے مزید