• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا جانے والے کنٹینرز پر شپنگ چارجز میں 800 ڈالر تک اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شپنگ کمپنیوں نے پاکستان سے یورپ، مشرق وسطی اور افریقا جانے والے کنٹینرز پر شپنگ چارجز میں 800 ڈالر تک اضافہ کر دیا۔ یہ اضافہ پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے کی وجہ سے کیا گیا۔برآمد کنندگان کے مطابق مشرق وسطی، افریقا اور یورپ کے کنٹینر کارگو پر 300سے 800ڈالر تک کا اضافہ کیا گیا۔پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے کارگو کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستانی کارگو کی عمان اور سری لنکا کی بندرگاہوں سے ٹرانس شپمنٹ کی جا رہی ہے۔ شپنگ انڈسٹری ذرائع کے مطابق پاک بھارت شپنگ روابط نہ ہونے کی وجہ سے شپنگ کمپنیوں کو خصوصی شپنگ سروسز چلانا پڑ رہی ہیں۔ایشیائی ملکوں تک پاکستانی کارگو کی شپنگ پر فی کنٹینرز 300ڈالر جبکہ افریقا اور یورپ کے لیے 800 ڈالر تک اضافہ کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید