راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ترکیہ ویزے کیلئے جعلی بینک سٹیٹمینٹ بنا نیوالے اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیاگیا،ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم سجاد احمد کو فیصل آباد سے گرفتار کیا ترک سفارت خانے کی شکایت پراس کے خلاف 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھا، تب سے وہ روپوش تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری مجرم نے ویزہ کے حصول کیلئے جعلی بینک سٹیٹمنٹ جمع کروائی تھی ،نجی کمرشل بینک نے بھی جعلی اکاونٹ سٹیٹمنٹ کی نشا ندہی کی تھی ۔