اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں جڑواں شہروں اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے اور تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر موسلادھار /شدید موسلادھار بارش بھی متوقع۔ ہے جبکہ خیبر پختونخوا، کشمیر ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔