راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پیرودھائی اڈے کے قریب بس کی ٹکر لگنے سے ایک راہ گیر جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ،ریسکیو1122کے مطابق ہفتہ کی رات ایک بس نے تین راہ گیروں کو ہٹ کیا جس سے 40سالہ ارشاد حسین ولد نبی بخش جاں بحق جب کہ 27سالہ بلال ولد منظور اور عزیز ولد شیرزمان بعمر 19سال زخمی ہوگئے ،ریسکیو 1122کے عملے نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور دونوں زخمی افراد کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا،جائے وقوع سے ڈرائیور فرار ہو گیا مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔