• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شہریوں کو ایران کے راستے عراق سمگل کرنیوالا منظم گروہ بے نقاب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاکستانی شہریوں کو ایران کے راستے عراق سمگل کر نیوالا منظم گروہ بے نقا ب ،ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے بدنام زمانہ انسانی سمگلر محمد عدنان اسلم کو گرفتار کرلیا،ترجمان فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ملزم عراق سے کام کرنے والے انسانی سمگلنگ کے منظم گرو ہ کا حصہ ہے، ایف آئی اے ذرائع کاکہناہے کہ ملزم اور اس کے دیگر ساتھی ملی بھگت سے پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے ایران کے راستے عراق لے کر جاتے تھے، جہاں انہیں موجود سیف ہاؤسز میں محبوس رکھاجاتاتھا،  ملزم کے موبائل سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے بارے شواہد برآمد کرلئے   گئےجبکہ  ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جا ری  ہیں۔
اسلام آباد سے مزید