• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں شدید بارش کی پیشن گوئی پر مارگلہ ہلز کے تمام اہم ٹریلز آج بند رہیں گے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں شدید بارش کی پیشن گوئی پر مارگلہ ہلز کے تمام اہم ٹریلز آج بند رہیں گے، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں کہاگیاہے کہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر 24 اگست کو ٹریل 2، 3، 4، 5 اور سیدپور گاؤں کے پیچھے والا ٹریل بند رہے گا،محکمہ موسمیات نے 72گھنٹوں میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے اس ضمن میں ہائیکرز اور وزیٹرز محتاط رہیں، نوٹیفیکیشن میں کہاگیاہے کہ مارگلہ ہلز جانے والے شہری کسی بھی ٹریل پر جانے سے گریز کریں،اسلام آباد میں 24 اگست کو تمام مرکزی ہائیکنگ ٹریلز عام عوام کے لیے بند رہیں گے،اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحبزاہ محمد یوسف کے دستخط سے نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید