• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پرنازیبا مواد ؛خاتون کو بلیک میل کرنیوالے 2ملزما ن گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے خود کو خاتون ظاہرکرکے سوشل میڈیا پرنازیبا مواد حاصل کرنے والے شخص سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔کے تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکےاس سے موبائل فون اور مشتبہ سم برآمد کرلی ، ادھر این سی سی آئی اے نے دوسری کارروائی میں خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کوکوئٹہ ائرپورٹ روڈ سے گرفتار کرلیا، ملزم کے موبائل سے خاتون کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد کرلی گئیں ۔
اسلام آباد سے مزید