• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت نے اپنے اپنے لیگ میچز معطل کردیئے

لاہور (نمائندہ جنگ)پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اور بھارت نے اپنے اپنے لیگ میچز معطل کردیئے ۔پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ 8میچزغیر معینہ مدت کے لیےملتوی کر دیے ، نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پی سی بی کے مطابق میچز ملتوی کرنے کافیصلہ وزیرِاعظم شہباز شریف کے مشورے پر کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو موجودہ حالات کے تناظر میں ملتوی کیا گیا ہے۔پی سی بی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی رائے میں موجودہ حالات میں تمام توجہ پاک فوج کی کوششوں پر ہونی چاہیے۔پی سی بی نے ایونٹ کو گزشتہ شب یو اے ای شفٹ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتِ حال پر لیگ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا۔ادھر بھارت نے بھی انڈین پریمیئر لیگ کے میچز غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردیا۔

اہم خبریں سے مزید