کراچی(سید محمد عسکری)ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے تین امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ ڈاؤ یونیورسٹی کی دونوں خواتین پرو وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر نازلی حسین اور پروفیسر ڈاکٹر جہاں آراء بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے کے شعبہ کان، ناک اور حلق کے سربراہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ یہ تین نام کلیئرنس کے لیے انٹیلیجنس ایجنسیوں کو بھیجے جائیں جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ ان تین میں سے کسی ایک نام کی منظوری دیں گے۔ ڈاؤ کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے انٹرویوز بدھ 7مئی اور جمعرات 8مئی کو ہوئے تھے جب کہ تلاش کمیٹی کی تاریخ میں پہلی بار ڈاؤ یونیورسٹی کے دو پروفیسرز سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی اور 20 گریڈ کے ریٹائر پروفیسر ڈاکٹر کرتار دیوانی بطور ماہر کمیٹی کا حصہ تھے۔ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے 23میں سے 17امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ تلاش کمیٹی زرائع کے مطابق ڈاؤ۔ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے لیے جن 23 امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں ان میں ڈاکٹر امجد سراج میمن، پروفیسر شاہد رسول،ڈاکٹر انیلہ عطا الرحمان، پروفیسر نازلی حسین، ڈاکٹر جہاں آرا حسن، ڈاکٹر فہد جبران، ڈاکٹر مشتاق علی جکھرانی، ڈاکڑ سید مسرور احمد، ڈاکٹر ارشد حسین ابڑو، خالد سیف اللہ، اختر علی بلوچ، پروفیسر اورنگزیب شیخ، پروفیسر ڈاکٹر سید سلمان عادل، پروفیسر امان اللہ عباسی، ڈاکٹر امتیاز احمد قاضی، ڈاکٹر افتخار علی شلوانی، ڈاکٹر سید تصدق علی شاہ، ڈاکٹر محمد ڈی نواز لاشاری، سید خالد احمد اشرفی، افتخار احمد، عبدالرشید سولنگی، ڈاکٹر عاصمہ فیصل، ڈاکٹر آصف میمن اور ڈاکٹر انجم رحمان شامل تھے۔