• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، چین

بیجنگ(جنگ نیوز)چینی وزیر خارجہ یانگ وی نے کہا ہےکہ بیجنگ پاکستان اور بھارت کی جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ہم اس عمل میں تعمیری کرداراداکرنے کے لئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ چین تصادم کے پھیلنے کے حوالے سے تشویش کا شکارہے کیونکہ اس کی سرحدویں دونوں ممالک سے ملتی ہیں، دریں اثنا چینی وزیر خارجہ نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے بھی فون پر بات چی کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین صورتحال کو کشیدہ کرنے سے گریزکریں گے اورسکون برقراررہیں گے۔
اہم خبریں سے مزید