سیالکوٹ/نئی دہلی/شیخورہ/نارنگ منڈی/ رحیم یار خان(این این آئی) بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو جزوی نقصان ،تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں پاک فوج نے 3 سے زائد بھارتی ڈرونز کو مار گرایا، ایک ڈرون کا ملبہ شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرا، دفاعی اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا۔بھارت کے درجنوں ڈرونز کو پاکستان نے فضا میں ہی تباہ کر دیا، بھارتی ڈرونز کو سیالکوٹ، سکھر ایئرپورٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رفیقی ایئربیس، رحیم یار خان، شیخوپورہ سمیت دیگر علاقوں میں نشانہ بنایا گیا۔