• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا و کینیڈا میں پاکستانی افواج کی بہادری پر خراج تحسین

نیویارک (عظیم ایم میاں ) امریکا اور کنیڈا بھرمیں پاکستانی نژاد شہریوں اور تنظیموں کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا جارہا ہے اور پاکستانی افواج کی بہادری اور جرات سے پاکستان کا مثالی دفاع کرنے اور بھارتی جارحیت کا انتہائی موثر جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، مختلف شہروں میں تقاریب کا اہتمام ، بھارتی جارحیت پر دندان شکن جواب پر پاکستانی پرجوش ۔ مختلف شہروں میں متعدد تنظیمیں امریکی صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاک بھارت جنگ بندی ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستانی افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب میں بھارت کو دندان شکن جواب دینے پر فخر کااظہار کررہی ہیں ۔ اس سلسلے میں امریکا میں پاک امریکا تعلقات کو بہتر بنانے اور پاکستانی امریکنز کمیونٹی کی موثرلابنگ کرنے والی تنظیم اے پی پیک نے نیویارک میں ایک اجتماع منعقد کیا جس میں مقامی مقررین نے آبائی وطن پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی فوج کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور فوج کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔

اہم خبریں سے مزید