• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP میں فلیگ شپ سولر منصوبہ رکاوٹوں کا شکار، قواعد کی خلاف ورزی کا الزام

پشاور(ارشدعزیز ملک )خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عوام کو سولر سسٹم کی فراہمی کا 13ارب روپےکامنصوبہ بیوروکریسی کی رکاوٹوں ٗہائی ریٹس اور قواعد کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث کھٹائی میں پڑ گیا ۔ ذرائع کے مطابق پختونخوا انرجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (PEDO) نے پی سی ون کی باقاعدہ منظوری سے قبل ہی منصوبے کے لیے ٹینڈر کا عمل مکمل کرلیا ہے، جو نہ صرف سرکاری قواعد کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے منصوبے کی شفافیت اور قانونی حیثیت پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں سیکرٹری توانائی کا کہنا ہے کہ پی سی ون منظور ہوا تو منصوبہ آگے بڑھے گا، بصورت دیگر ٹینڈر منسوخ کردیں گے جبکہ (PEDO) حکام نے کہا ہے کہ تیکنیکی کمیٹی میں پی اینڈ ڈی کے رکن بھی شامل تھے مگر نہ کوئی اعتراض ریکارڈ کیا گیا، نہ ہی عمل کو روکا گیا پی سی ون تین ماہ سے پراونشل ڈیولپمنٹ ووکنگ پارٹی کے پاس پڑا ہے جس نے تاحال منصوبے کی منظوری نہیں دی بعض افسروں پر ابتدائی منظوری کے باوجود منصوبے کو پٹڑی سے اتارنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے ۔دوسری جانب ایڈیشنل چیف سیکریٹری، پی اینڈ ڈی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اے سی ایس نےپی سی ون کی منظوری کے بغیر پیشگی ٹینڈرنگ کے عمل پر شدید تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ پی ڈی ڈبلیو پی کا خیال ہے کہ پی سی ون میں شامل مختلف اشیاء کے ریٹ بہت زیادہ ہیںجبکہ ابتدائی طورپر منظور شدہ فہرست میں ردوبدل کیا گیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید