• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا چین تجارتی جنگ، ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق

جنیوا ( جنگ نیوز) امریکہ اور چین نے تجارتی جنگ میں کمی لانے کیلئے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا۔ابتدائی طور پر 90روز کیلئے واشنگٹن چینی اشیا پر اپنے محصولات کو کم کر کے 30 فیصد جبکہ چین اپنے ٹیرف کو 10فیصد کر دے گا۔امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے ٹیرف میں کمی دونوں ممالک اور دنیا کے مشترکہ مفاد میں ہے ، چین کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ جبکہ چینی وزارت تجارت نے بتایاامید ہے واشنگٹن ٹیرف میں اضافے کی غلط روش کو درست کرنے کیلئے ہمارے ساتھ چلے گا۔دونوں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے بارے میں بات چیت جاری رکھنے کے لیے ایک میکانزم بنانے پر بھی اتفاق کیا۔دوسری جانب عالمی سرمایہ کاروں نے تنازعے میں عارضی ریلیف کا خیرمقدم کیا، دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی آئی اور سونے کی قیمتیں گر گئیں۔امریکہ اور چین نے پیر کے روز 90 دنوں کے لیے ایک دوسرے کے خلاف عائد کیے گئے محصولات میں نمایاں کمی کرنے کے ایک معاہدے کا اعلان کیا، جس سے ایک ایسی تجارتی جنگ میں کمی آئی ہے جس نے مالیاتی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور عالمی اقتصادی بدحالی کے خدشات بڑھا دیے تھے۔جنیوا میں چینی حکام کی امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیرف میں کمی پر اتفاق کیا گیا جس کا اعلان امریکی وزیر خزانہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکا اورچین نے باہمی تجارتی ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر رضامندی ظاہرکردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید