• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیا کے 7 جہاز گرائے، بیس سے بتیس ٹارگٹ انگیج کیے، ارشد ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کو پہلی دفعہ پاکستان کے وجود کو تسلیم کرنا پڑ رہا ہے،دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ انڈیا کے سات جہاز گرائے گئے ہیں اور ہم اس سے بھی آگے جاسکتے تھے۔ ساتواں جہاز وہ یو اے وی ہے جس پر یہ بہت ناذاں تھے۔ ایک اور بات بہت وثوق سے بتانا چاہوں گا کہ ہم نے چوبیس سے بتیس ٹارگٹ اینگیج کیے ہیں کشمیر سمیت دوسرے معاملات حل ہوجاتے ہیں توفائدہ انڈیا کو ہوگا کیوں کہ جس طرح بی جے پی کی سوچ جارہی ہے اور اس کے نتائج بھیانک ہوں گے ۔ کشمیر کے علاوہ پانی اور دہشت گردی کا مسئلہ بہت اہم ہے،سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ ہندوستان پر دباؤ زیادہ ہے نفسیاتی دباؤ بھی ہے انہوں نے اپنی عوام سے کہا تھا کہ پاکستان کو ملیا میٹ کردیں گے اور پھر ان کے گلے پڑ گئی انہیں اندازہ نہیں تھا کہ امریکہ بیچ میں اس طرح کی آفر کردے گا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کو پہلی دفعہ پاکستان کے وجود کو تسلیم کرنا پڑ رہا ہے پاکستان کے بارے میں پروپیگنڈا کیا جاتا تھا فیل اسٹیٹ آج پاکستان بڑی فعال اسٹیٹ کے طو رپر سامنے آئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید