اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خطاب کو نظر انداز کر دیا ہے جس میں انہوں نے نام نہاد آپریشن سندور کے تناظر میں بیانات دیے، جس کے نتیجے میں بھارتی مسلح افواج کی تذلیل ہوئی۔
پیر کی شام کیے گئے خطاب پر حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے، لیکن اعلیٰ سطحی ذرائع نے بعد میں جنگ کو بتایا کہ مودی کا خطاب 22اپریل کو شروع ہونے والی بھارتی فرضی فلمی کہانی کا دوسرا حصہ تھا اور 10 مئی اس کا عروج تھا۔
ذرائع نے یاد دلایا کہ مودی رحم کے مستحق ہیں کیونکہ وہ جوہری بلیک میل سے خوفزدہ تھے۔