• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 14 مقدمات درج کرلیے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں14مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے قیصر سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار تھانہ جلیل آباد کے علاقے نامعلوم ملزمان نے ارسلان سے موبائل چھین لیا جبکہ تھانہ چہلیک کے علاقے منور شہزاد کے گھر سے نقدی 26ہزار سمیت لاکھوں کا لیپ ٹاپ تھانہ بی زیڈ کے علاقے آصف کے گھر سے گھریلو سامان شاہ رخ کا موبائل تھانہ صدر کے علاقے طاہر کے گھر سے نقدی طلائی زیورات وغیرہ تھانہ الپہ کے علاقے اسلم کی موٹر سائیکل تھانہ الپہ کے علاقے پروین مائی کے گھر سے اڑھائی لاکھ سمیت ڈیڑھ تولہ سونا تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے قاسم کے گھر سے نقدی 1لاکھ30ہزار سمیت زیور و گھریلو سامان تھانہ بستی ملوک کے علاقے علی حسن کی موٹرسائیکل محمد عمران کا موبائل تھانہ صدر کے علاقے غلام یاسین کے رقبہ سے سولر پینل و دیگر سامان سٹی شجاع آباد کے علاقے عامر کے زیر تعمیر مکان سے موٹر پمپ و تاریں اور افضال احمد کا انورٹر چوری ہوگئے، پولیس نے شہریوں کی درخواستوں پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ 
ملتان سے مزید