ملتان(سٹاف رپورٹر ) سابق ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ کی قیادت میں گھنٹہ گھر چوک پر یوم تشکر اور پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی ، اس موقع پر ملک احمد حسین ڈہیڑ نے کہا کہ پوری قوم بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم تشکر منارہی ہے جنہوں نےعوامی امنگوں کی ترجمان کرتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملا دیا، پاک فوج کے مثالی اقدام سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے ۔