لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہا ہے کہ بھارت کے خلاف پورا آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ڈی جی پی آر میں وزیر زراعت سید عاشق کرمانی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 10 مئی کو نواز شریف نے وزیر اعظم کے ساتھ مل کر ملک کو بچایا،بھارت کےخلاف پورا آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف اے بی سی ڈی ٹائپ کے تجزیہ کار نہیں ہیں، ان کے کام بولتے ہیں ، انہوں نے ہی ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے ابھی ہمارا ٹریلر دیکھا، فلم باقی ہے۔