• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے جنگ بندی پر کہا پہلے کشمیر کا ذکر شامل کریں، حسن عباس

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر بین الاقوامی امورپروفیسر حسن عباس نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی بات پر کہا کہ پہلے کشمیر کا ذکر شامل کریں، سینئر تجزیہ کارشہزاد اقبال نے کہا کہ نور خان ایئر بیس پر حملے کے بعد پاکستانی جواب کے ڈر سے بھارت نے کوئی طیارہ نہیں اڑایا،دفاعی تجزیہ کارایئر وائس مارشل (ر) شہزاد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے جو پانچ یا چھ جہاز گرائے وہ بہت بڑی کامیابی تھی ۔ماہر بین الاقوامی امورپروفیسر حسن عباس نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی بات پر کہا کہ پہلے کشمیر کا ذکر شامل کریں۔ پاک بھارت جنگ بندی کی درخواست خود مودی نے ٹرانسفر کی تھی اس میں کسی قسم کا شک و شبہ نہیں ہے سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہوا کیا اس میں صرف ٹرمپ انتظامیہ کا عمل دخل تھا پاکستان نے جہاز گرائے تھے اس نے بہت اثر ڈالا اور بیک گراؤنڈ میں امریکہ اور بھارت کی ٹریڈ کی گفتگو بھی کافی عرصے سے چل رہی تھی اس موقع پر مودی نے ایسی شرائط رکھیں جو امریکہ کے لیے قابل قبول نہیں تھیں اس پر کچھ کھچاؤ چل رہا تھا۔
اہم خبریں سے مزید