اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے خواہاں ہیں، جنگ بندی پاکستان کی کمزوری نہیں، اسکی حکمت عملی اور سفارتکاری کی کامیابی ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مختلف ممالک کی موثر سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے میڈیا سے بات چیت میں وزیر اطلاعات نے کہاوزیراعظم نے امریکی صدرکا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے کشیدگی کم کرانے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا،چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور قطر نے بھی جنگ بندی کیلئے اہم سفارتی کردار ادا کیا،بھارت نے پاکستان کو پانی کی فراہمی تاحال بند نہیں کی اور اسوقت پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔