کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ معطل ہی رہے گا ، سات مئی کے حملے کے بعد 10مئی کی فوجی کارروائی اور جنگ بندی معاہدے پر پہنچنے تک امریکی حکام سے تجارت پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے، انہوں نے اس حوالے سے ٹرمپ کا بیان مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ تنازع کشمیر پر انڈیا کا موقف پہلے کی طرح واضح ہے اور یہ مسئلہ مکمل طور پر دو طرفہ ہے اور اسے صرف انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہی حل ہونا چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے انڈیا اور پاکستان کو متنبہ کیا تھا کہ اگر لڑائی نہ روکی گئی تو امریکا دونوں ملکوں سے تجارت روک دے گا۔