• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ائیر پورٹ کے قریب ڈرون کو جام کرکے اتار لیا گیا، سکیورٹی ذرائع

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ایئرپورٹ کے قریب سے اڑنے والے سرویلنس ڈرون کو سکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق لاہورایئرپورٹ کے علاقے کے قریب سے اڑنے والے سرویلنس ڈرون کو جام کر کے اتار لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ڈرون سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ سرویلنس ڈرون تھا جسے سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ کے قریب سول ایوی ایشن میس میں ڈرون گرا ۔
اہم خبریں سے مزید