• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمرشل مراکز میں دکانیں بند ہونے کے بعد گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں رات کے اوقات میں کمرشل مراکز میں دکانیں بند ہونے کے بعد غیر متعلقہ گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ منگل کو چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد سمیت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس میں شرکت کی جس میں مختلف مراکز میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ متعلقہ کاروباری طبقے اور خریداروں کو صرف دن کے اوقات میں گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت ہوگی۔ غیر متعلقہ افراد کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو تھانے منتقل کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے کار چوری کی وارداتوں پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔
اسلام آباد سے مزید