لاہور (نمائندہ جنگ) واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں، دونوں ملکوں کے بارڈر بند ہیں اور محدود جنگی جھڑپوں کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ابھی تک کشیدہ ہیں۔BSF کے اہلکار پرنم کمار سنگھ کو بھارتی ، پنجاب رینجرزکے محمداللہ کوپاکستانی حکام کے سپرد کیا گیا ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار پرنم کمار سنگھ کو بھارتی حکام کے سپرد کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب رینجرز کے محمداللہ کو پاکستانی حکام کے سپرد کیا گیا، حوالگی کی کارروائی گزشتہ صبح 10بجے مکمل کی گئی۔