• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں ناکوں سے بیریئرز ہٹا کر لین سسٹم نافذ

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت میں ناکوں پر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں انسپکٹرجنرل آف پولیس سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر تمام ناکوں کے سکیورٹی ڈیزائن میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ ناکوں سے بیریئرز سسٹم ہٹا کر لین سسٹم نافذکر دیا گیاہے۔ابتدائی طور پر ہائی سکیورٹی زون کے چھ ناکوں کو ڈیجیٹلائز ڈ کر دیا گیا ہے۔ناکوں پر مامور پولیس اہلکار باڈی کیم کٹ کا لازمی استعمال کریں گے ۔ وفاقی دارالحکومت میں موجود 17ناکوں سے ان فٹ پولیس اہلکاروں کو ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔سینئر پولیس افسر نے کہا کہ ناکوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ دوران چیکنگ گاڑیوں کے رش کے پیش نظر کیا گیا ۔ ناکوں پر شہریوں کیلئے خصوصی ویڈیو لنک بٹن بھی لگایا گیا ہے جس کے استعمال سے شہری براہ راست سیف سٹی اسلام آباد کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرسے منسلک ہو سکیں گے جس کے ذریعے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن ہوسکے گا۔
اسلام آباد سے مزید