• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعۃ المبارک کو معرکہ حق کی فتح پر یوم تشکر منایا جائیگا، طاہر اشرفی

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) پاکستان علماء کونسل اور اس کی حلیف جماعتوں اور تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ جمعۃ المبارک کو آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کی فتح پر یوم تشکر منائیں گے ۔ امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے علماء و مشائخ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہندوستان عبرتناک شکست سے دوچار ہوا اور عالمی برادری کےسامنے سیز فائر کی بھیک مانگتا نظر آیا۔
اسلام آباد سے مزید