کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں نقل مکانی کرنے والے پرندوں کا عالمی دن گزشتہ روزمنایا گیااس دن کو منانے کا مقصد نقل مکانی کرنے والے پرندوں کا تحفظ اور اُن کے مسکنوں کو محفوظ بنانے کی ضرورت کواجاگر کرنا ہے،رپورٹ کے مطابق ماہ ستمبر میں مہمان سائبرین پرندے روس اور یورپی ممالک سےآناشروع ہوجاتےہیں سائبیریا میں سخت موسم جہاں درجہ حرارت منفی30 سے 40 ڈگری تک گر جاتا ہے وہاں کے پرندے جن میں تلور، کونج، بطخیں، مگھ، مرغابیاں، بگلوں سمیت ایک سو دس اقسام کے مختلف پرندے شامل ہیں جو لاکھوں کی تعداد میں ہجرت کرکے بلوچستان سمیت اندرون ملک کا رخ کرتے ہیں بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ ، قمر الدین کاریز،مسلم باغ،نوشکی، چاغی، نصیر آباد،لسبیلہ، ہربوئی قلات سمیت صوبے و ملک کے مختلف علاقوں کو اپنا مسکن بناتے ہیں مذکورہ پرندے ایسے علاقوں کا انتخاب کرتے ہیں جہاں انہیں پانی میسر ہو ۔