• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹری کلب مڈ ٹاؤن،ووکیشنل کورس مکمل کرنے والے طلبامیں اسناد تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کی جانب سے قاسم بیلہ ووکیشنل و آئی ٹی سنٹر کا کورس مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں، صدر مرزا شاہد حسین،چیئرمین چوہدری الطاف شاہد،شیخ فہیم ستار اور حنا بابر نے طلبہ میں اسناد تقسیم کیں اور سینٹر کا معائنہ کرتے ہوئے درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کا بھی اعلان کیا، مرز اشاہد حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹری مڈ ٹاؤن کلب ملتان فلاحی خدمات کے ذریعے لوگوں کو ریلیف پہنچا رہا ہے۔
ملتان سے مزید