• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبا و طالبات کا ایوان تجارت و صنعت کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایوان تجارت و صنعت ملتان کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء و طالبات نے دورہ کیا۔ اس موقع پر ایوانِ تجارت وصنعت ملتان کے نائب صدر اظہر بلوچ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں کاروباری دنیا کے اہم پہلوؤں سے آگاہ کیا اور ملکی معیشت میں نوجوانوں کے کردار پر زور دیا۔اظہر بلوچ نے طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ایوان تجارت و صنعت ملتان جنوبی پنجاب کا ممتاز کاروباری پلیٹ فارم ہے، جو کہ پاکستان کی آزادی سے قبل قائم ہوا اور باضابطہ طور پر 1959 میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ چیمبر نہ صرف کاروباری برادری کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ مقامی زراعت کی بھی بھرپور حمایت کرتا ہے ۔اس موقع پر ایوانِ تجارت و صنعت ملتان کے سابق صدر خواجہ عثمان نے بھی خطاب کیا۔ دورے کے اختتام پر طلبہ و طالبات نے ایوانِ تجارت و صنعت کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔
ملتان سے مزید