• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں آئی فون نہ بنائیں، صدر ٹرمپ کی ایپل کے سی ای او کو تنبیہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹِم کُک سے کہا کہ وہ انڈیا میں ایپل آئی فون بنانا بند کردیں،کافی عرصے تک چین میں آپ کی فیکٹریاں برداشت کیں، اب نہیں چاہتے آپ انڈیا میں فیکٹریاں لگائیں، امریکا واپس لوٹیں، اُن کا کہنا تھا کہ انڈیا اپنے مفادات کا خیال خود رکھ سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے گزشتہ روز ٹم کک سے بات کی ہے میں نے انہیں کہا ہے کہ ٹم ہم آپ کے ساتھ اچھا تعلق برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ آپ 500ارب ڈالر کی کمپنی بنا رہے ہیں، لیکن اب میں نے سنا ہے کہ آپ انڈیا میں یہ فیکٹریاں لگا رہے ہیں۔ میں نہیں چاہتا کہ آپ انڈیا میں آئی فون بنائیں۔‘ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے برسوں تک چین میں قائم آپ کی فیکٹریوں کو برداشت کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید